یاد آئے گی تمہیں میری وفا میرے بعد...... ایڈولف ہٹلر جرمنی میں مصنف کی موت کے 70 سال بعد کتاب کا کاپی رائٹ ختم ہو جاتا ہے اور اس کے بعد کسی کے بھی پاس اشاعت کا حق ہوتا ہے۔ ایڈولف ہٹلر نے سن 1945ء میں خود کشی کی تھی اس طرح 2015ء کے آخر میں ان کی خودنوشت سوانح ’مائن کامپف‘ پر سے بھی حق اشاعت کی پابندی ختم ہوتی ہے۔ ایڈولف ہٹلر کی کتاب ’مائن کامپف‘ جرمنی کی متنازعہ ترین کتاب ہے ، جس پر گزشتہ تقریباً 70 برسوں سے پابندی چلی آ رہی تھی۔ جرمن بک شاپس پر اس کی فروخت منع تھی تاہم انٹرنیٹ پر یہ کتاب فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کر تی آ رہی ہے۔ ہٹلر کو نومبر 1923ء میں اس وقت کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے بعد لانڈزبیرگ کے قلعے میں قید کر دیا گیا تھا ، جہاں انہوں نے یہ کتاب 1924ء میں تحریر کی تھی ۔ اس میں انہوں نے اپنے سیاسی نظریات بیان کرن...